سکارف پہننے سے انکار : ایرانی صدر نے انٹرویو منسوخ کر دیا – Jehan Pakistan News 16

سکارف پہننے سے انکار : ایرانی صدر نے انٹرویو منسوخ کر دیا – Jehan Pakistan News

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سکارف نہ پہننے پر امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی ٹیم نے سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر کرسٹیان امان پور کو انٹرویو دینے سے چند منٹ پہلے سکارف پہننے کی شرط رکھی، امان پور نے یہ شرط ماننے سے انکار کر دیا۔

کرسٹیان امان پور کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق سکارف لیتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی قانون یا رواج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 1995 سے اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں اور ایران سے باہر کہیں بھی اُن سے کبھی کسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط نہیں رکھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ یہ انٹرویو بہت پہلے سے طے تھا، انٹرویو میں مہسا امینی کی موت، ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر صدر رئیسی سے سوالات کیے جانے تھے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں