اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کے حق میں مظاہرہ – Jehan Pakistan News 12

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کے حق میں مظاہرہ – Jehan Pakistan News

جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51 ویں سیشن کے دوران انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت و فوج کے مظالم اور بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز ، کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے  ساتھ ہی مظاہرین کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرین کی جانب سے اپنی تقریروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں