آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادہ ہے ، مفتاح اسماعیل – Jehan Pakistan News 19

آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادہ ہے ، مفتاح اسماعیل – Jehan Pakistan News

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹرینگ فنڈ کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں