ویڈیو: شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا – Jehan Pakistan News 17

ویڈیو: شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا – Jehan Pakistan News

لاہور کے علاقے گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا جو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں گورومانگٹ روڈ کے قریب یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹوی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں اور ملزمان نے بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے گلی کے کونے میں پھینک دیا، نومولود بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق بچی چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دریں اثنا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں