روس سے الحاق کیلیے یوکرین کے چار علاقوں میں ریفرنڈم کا فیصلہ – Jehan Pakistan News 17

روس سے الحاق کیلیے یوکرین کے چار علاقوں میں ریفرنڈم کا فیصلہ – Jehan Pakistan News

روس سے الحاق کے لیے یوکرین میں ماسکو کے زیرِ کنٹرول چار علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روس کے حامی حکام نے لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں آج ریفرنڈم کا فیصلہ کیا ہے جس میں عوام اپنے رائے کا اظہار کریں گے۔

یہ چاروں علاقے یوکرین کی تقریباً 15 فیصد آبادی ہے۔ اگر ریفرنڈم میں عوام نے الحاق کے حق میں رائے دی تو اس سے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے مزید علاقے مل جائیں گے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین میں فوج آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہی ہم نے کہا تھا کہ ان علاقوں کے عوام کی قسمت کا فیصلہ انہی کو کرنا چاہیے۔

ریفرنڈم کے فیصلے کی امریکا اور فرانس کے صدور، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین سمیت دیگر نے سخت مذمت کی ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں