چیتے کا سائیکل سوار پر حملہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے – Jehan Pakistan News 11

چیتے کا سائیکل سوار پر حملہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے – Jehan Pakistan News

بھارت میں چیتے کی ایک سائیکل سوار پر حملہ کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام کے پارک میں ایک سائیکل سوار پر چیتے نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ سائیکل پر جارہا تھا۔

ویڈیو کے آغاز میں ایک تیندوے کو جھاڑیوں سے چھلانگ لگاتے اور شکار پر جھپٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعدازاں تیندوا جنگل میں بھاگ جاتا ہے اور مذکورہ شخص بھی سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

مذکورہ شخص دور جاکر رک جاتا ہے اور وہاں موجود کچھ لوگ اس کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں