بہو کا قتل ، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے : ایاز امیر – Jehan Pakistan News 11

بہو کا قتل ، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے : ایاز امیر – Jehan Pakistan News

بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

یہ بات سینئر صحافی ایاز امیر نے واقعے کے حوالے سے شہزاد ٹاؤن فارم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صحافی نے ان کے بیٹے سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ شاہ نواز نشے میں تھا؟ایاز امیر نے جواب دیا کہ قانونی معاملہ ہے، اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کر دیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔

مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔ واقعے کی جگہ کا فارنزک مکمل کر لیا گیا ہے۔

 



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں