ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں؟ رانا ثناء اللّٰہ – Jehan Pakistan News 12

ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں؟ رانا ثناء اللّٰہ – Jehan Pakistan News

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک احمق کا کہنا ہے کہ الیکشن کرا دیں، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی بے گھر ہیں، حکومت کا پورا فوکس متاثرینِ سیلاب کی بحالی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنے اور فساد کو روکنے کے لیے ہم نے تیاری کی ہے، اگر پی ٹی آئی والے آئین و قانون کے مطابق پُرامن احتجاج کرنا چاہیں گے تو ہم تحفظ فراہم کریں گے ۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر وہ ریڈ زون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو ان کے پاگل پن کا مؤثر علاج کیا جائے گا۔

ان کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لیے بغیر مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو برا بھلا کہتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں، مگر حکومت پوری طرح سے تحمل دکھاتی رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپوزیشن کےساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی بات نہیں کی، ایسے شخص سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں