شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتے ہیں : عمران خان – Jehan Pakistan News 8

شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتے ہیں : عمران خان – Jehan Pakistan News

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہر جگہ جا کر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں، مانگنے نہیں آیا، شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو ذلیل کراتے ہیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جہاد کرنا ہو گا، یہ جہاد آپ اپنی نسلوں کے لیے کریں گے۔ آج 80 فیصد خواتین کو حقوق نہیں مل رہے، اندرونِ سندھ بدترین غلامی ہے، مغرب میں جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں خلیفہ بھی عدالت میں پیش ہوتے تھے، جب ملک میں چور اوپر بیٹھ جائیں تو ترقی کیسے ہو گا ، تمام غریب ممالک میں زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ پیسہ باہر لے جاتے ہیں، آج چوروں نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے ہر روز باری باری جرم معاف ہو رہے ہیں، اگر یہی کرنا ہے تو باقی لوگوں کو بھی جیل سے رہا کر دیں، پاکستان کی تاریخ میں آج فیصلہ کن وقت ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں