ایران میں مظاہرے ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی – Jehan Pakistan News 12

ایران میں مظاہرے ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی – Jehan Pakistan News

حجاب قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں زیر حراست 22 سالہ لڑکی کی موت کے بعد ایران میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اب تک کُل ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے جبکہ ایرانی حکام نے 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ایتھنز میں بھی ایرانی سفارت خانے کے باہر ایرانی لڑکی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کے دوران ایرانی کمیونٹی اور بائیں بازو کے گروہوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔

مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت کُل 80  شہروں میں پھیل گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے تہران میں سکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کو حراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں