ہفتہ وار اعداد و شمار جاری ، مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی – Jehan Pakistan News 14

ہفتہ وار اعداد و شمار جاری ، مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی – Jehan Pakistan News

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 8.11 فیصد کمی آئی ہے۔ 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر، لہسن، دال مسور، کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر بھی شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ لہسن 4 روپے 51 پیسے فی کلو اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 114 روپے 74 پیسے سستا ہوا۔

علاوہ ازیں حالیہ ہفتے میں 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 22.47 فیصد مہنگا ہوا، چائے 6.42 فیصد، چکن 4.52 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔دال چنا 2.54 فیصد، بریڈ 2.36 فیصد سستی ہوئی جبکہ آلو 1.45 فیصد، دال مونگ 1.31 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں