متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کے 123طیارے پہنچ چکے، دفتر خارجہ – Jehan Pakistan News 6

متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کے 123طیارے پہنچ چکے، دفتر خارجہ – Jehan Pakistan News

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے 15ممالک اور 3 عالمی تنظیموں کی جانب سے 123 طیارے امدادی سامان کے پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات  نے سب سے زیادہ 41 امدادی طیارے راولپنڈی، کراچی اور لاہور بھیجے۔  امریکا نے سیلاب متاثرین کے لیے 21 امدادی طیارے سکھر، کراچی اور راولپنڈی بھیجے۔ ترکیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 طیارے کراچی اور راولپنڈی بھیجے۔ جبکہ چین اور قطر سے 4، 4 امدادی طیارے پاکستان آئے۔

عمان سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد لے کر 8 طیارے پاکستان پہنچے۔ سعودی عرب سے متاثرین سیلاب کیلئے 5 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے۔

ازبکستان، فرانس، ترکمانستان اور اردن سے امداد لے کر ایک ، ایک طیارہ پاکستان پہنچا۔

نیپال، برطانیہ، روس اور یونان سے بھی ایک، ایک امدادی طیارہ پاکستان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق یونیسف نے 3، اقوام متحدہ ادارہ برائےمہاجرین نے 13، عالمی ادارہ خوراک نے 3 طیارے بھیجے، ترکیہ، تاجکستان، عمان اور ایران نے زمینی اور بحری راستے سے بھی امداد پاکستان بھیجی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ سے ہلال احمر نے امدادی سامان کے 2 ٹرک، 3 ٹرینیں پاکستان بھیجیں، تاجکستان نے 87 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ پاکستان بھیجا۔

ترجمان کے مطابق ایران سے ہلال احمر نے ٹرکوں کے ذریعے 100 ٹن امدادی سامان پاکستانی ہلال احمر کے حوالے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ عمان سےحال ہی میں ایک بحری جہاز امدادی سامان لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں