گھر سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار چلانے والا ملزم گرفتار – Jehan Pakistan News 6

گھر سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار چلانے والا ملزم گرفتار – Jehan Pakistan News

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کی سکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے گھر سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گلزارِ ہجری سکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ملزم بابر دوسانی کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزم اپنی رہائش گاہ سے ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار چلانے میں ملوث تھا۔

ملزم کے قبضے سے 14000 برطانوی پاؤنڈز، 17000 امریکی ڈالرز اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر اور ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم نے ہنڈی حوالہ کی لین دین کے لیے رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی ہوئی تھیں۔

ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں