پاکستان نے اسی طرح پچھلے سال بھارت کو مارا تھا ، شعیب اختر – Jehan Pakistan News 5

پاکستان نے اسی طرح پچھلے سال بھارت کو مارا تھا ، شعیب اختر – Jehan Pakistan News

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت پر سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسی طرح پچھلے سال بھارت کو مارا تھا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی خاص بات یہ تھی کہ ٹیم 10 وکٹوں سے جیتی اور یہ پاکستان نے پہلی دفعہ نہیں کیا، پاکستان نے پچھلے سال بھارت کو اسی طرح مارا تھا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر میں کمزوریاں ہیں جسے دیکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی جیت ایک منفرد اعزاز بن گئی ہے۔میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ڈبل سنچری پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان نے 7 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی ۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں