شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک – Jehan Pakistan News 9

شام کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک – Jehan Pakistan News

شام کے ساحل پر ایک افسوس ناک واقع میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہریوں سمیت خواتین اور بچے شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع  شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں