پاکستان نے کس سے کتنا قرض لیا؟ جانیے – Jehan Pakistan News 7

پاکستان نے کس سے کتنا قرض لیا؟ جانیے – Jehan Pakistan News

اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

دستاویز کے مطابق رواں سال جولائی سے اگست 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 7 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا

انسٹی ٹیوشنل ڈویلپمنٹ کریڈٹ سے 9کروڑ 84 لاکھ ڈالر اور اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے 88 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔

سعودی عرب سے آئل فیسیلیٹی کی مد میں 20 کروڑ ڈالر ملے اور چین سے 49لاکھ ڈالر اور فرانس سے 32 لاکھ ڈالر قرض ملا۔

جولائی سے اگست کے دوران 1کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملی۔ جولائی سے اگست مجموعی طور پر 43کروڑ 93 لاکھ ڈالر موصول ہوئے



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں