اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر – Jehan Pakistan News 10

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر – Jehan Pakistan News

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس درخواست پر جسٹس عامر فاروق 26 ستمبر کو سماعت کریں گے۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

اپنی درخواست میں شہری نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائی ہیں، عمران خان جانتے ہیں ٹائیریان سے متعلق ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے، عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں