سام سنگ واچ 5 کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کا چارجر گزشتہ ماڈل کےمقابلے میں بہت تیزرفتار ہوگا اور اس کی خبر بھی ایک مخبر ویب سائٹ نے دی ہے۔
اسنوپی ٹیک ویب سائٹ نے کہا ہے کہ 10 واٹ کا مقناطیسی چارجر اس گھڑی کے ساتھ دیا جارہا ہے جو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں واچ کو دوگنی رفتار سے چارج کرے گا۔
اس کی ایک اور وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ سام سنگ گیلکسی واچ 5 کی بیٹری بھی قوی اور بڑی ہوگی جس کے لیے چارجر بھی مؤثرہونا ضروری ہے۔ اس طرح واچ فور کے مقابلے میں یہ دوگنی صلاحیت کا حامل ہوسکتا ہے۔
Galaxy Watch5 fast charger (10W) pic.twitter.com/3NeFZqxZcG
— SnoopyTech (@_snoopytech_) August 1, 2022
توقع ہے کہ چارجر کیبل یو ایس بی سی طرز کی ہوگی جس سے تیزرفتار الیکٹران واچ کی بیٹری میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ دس اگست کو سام سنگ اپنی واچ سمیت کئی اہم مصنوعات پیش کررہا ہے۔
<!––>