کرکٹر محمد یوسف نے منفرد انداز کا مالک ننھا پرستار ڈھونڈ لیا 39

کرکٹر محمد یوسف نے منفرد انداز کا مالک ننھا پرستار ڈھونڈ لیا

سابق پاکستانی کرکٹر اور ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے منفرد انداز کا مالک ننھا پرستار ڈھونڈ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے منفرد بیٹنگ اسٹائل کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ننھے پرستار سے ملاقات کرلی۔

انہوں نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے کرکٹر سمیت ان کے اہلِ خانہ محمد یوسف سے مل کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے اس موقع پر بچے کو بیٹنگ کے بارے میں قیمتی ٹپس اور مشورے دیے۔

محمد یوسف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دو دن پہلے بچے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، آپ سب کا شکریہ، آج اس سے ملاقات ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس بچے کی اتنی چھوٹی سی عمر میں بیٹ اسپیڈ، ہینڈ آئی کوآرڈینشن اچھی تھی، مگر ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکیں۔

سابق پاکستانی کرکٹر اور ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، یہی بچے آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

<!––>



Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں