omicoron 147

کرونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 24 افراد جابحق

چو بیس گھنٹے میں کورونا کے مزید 1019 کیس رپورٹ ہوۓ اور 24 افراد جان سے گئے۔ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 41 ہزار 726 ہے۔کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 740 ہوگئی۔ 24

گھنٹے کے دوران 39 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔‏کورونا سے متاثر 2676 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184 کیسز رپورٹ ہوئے۔‏اسلام آباد 82 ہزار 139، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712 کیسز خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں