Parliament 75

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے حمایت کی درخواست کردی

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں، شاہ زین بگٹی اور شیخ رشید شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا ساتھ ہی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو قومی امور پربھی اعتماد میں لیا۔

اتحادی جماعتوں کو بتایا گیا کہ 8 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تیس عدد بلز پیش کیے جائیں گے، بلز کی منظوری میں اتحادی جماعتوں سے بھرپور حمایت کی بھی درخواست کی گئی۔

ملاقات سے متعلق اتحادی ارکان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیا ہے۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا تمام اتحادی شریک رہے۔ طے کیا گیا ہے کہ قومی ایشوز پر مشترکہ موقف اپنایا جائے گا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں