محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش 11

محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد تیسری بیٹی کے باپ بن گئے۔

محمد عامر نے  سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

محمد عامر نے بیٹی کا نام ’آئرہ  عامر‘  رکھا ہے۔

خیال رہے کہ محمد عامر کی اس سے قبل بھی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام ’منسا عامر ‘اور ’زویا عامر ‘ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار اداکرنے والے محمد عامر ان دنوں کیریبئن پریمئر لیگ کھیلنے  میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

<!––>



Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں