mehfill mushaira in uet lahore 102

یو ای ٹی لٹریسی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ”چونتیسویں سالانہ محفلِ مشاعرہ ‘ ملک بھر کے نامور شعراء کی شرکت

لاہور خبریں ڈیلی (خبریں ڈیلی پاکستان کی نامورجامعہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں چونتیسویں سالانہ محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں نامور شعراء نے شرکت کی ۔

لٹریسی سوسائٹی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے 34ویں آل پاکستان شاعری سمپوزیم (محفلِ مشاعرہ) کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ملک بھر کے کئی نامور شعراء نے شرکت کی اور سامعین کے لطف کے لیے پرکشش اور منفرد انداز میں اپنی شاعری پیش کی۔

تقریب کی صدارت معروف شاعرتہزیب حافی نے کی جبکہ ڈاکٹر عدنان خالد،غافر شہزاد، نذیر قیصر،غلام حسین ساجد،سعود عثمانی ،ڈاکڑ فخر عباس،واجد امیر صاحب،نوید صادق،اظہر فراغ،صائمہ آفتاب نے اپنے شعروں سے سامعین کولطف اندوز کیا۔

وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر سید منصور سرور مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ اساتذہ، انتظامیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے مشاعرہ دیکھا۔

اس موقع پر وائس چانسلر سید منصور سرور نے کہا کہ پاکستان شعر و ادب کی ایک بھرپور تاریخ رکھتا ہے جس میں مشاعرہ ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے۔

اس بات پر زور دیا کہ ایسے ثقافتی پروگراموں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ شاعری ہمیشہ ماحول اور انسان کے جذبات و احساسات کے درمیان ربط کی نمائندگی کرتی ہے۔

اس سلسلے میں یو ای ٹی نے ہر سال اس پروگرام کا اہتمام کیا جسے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو زبان کے استعمال کے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے اور بدلتی ہوئی دنیا کے نئے تصورات کو متعارف کرایا جا سکے۔ . تقریب کے آخر میں وائس چانسلر یو ای ٹی سید منصور سرور کی طرف سے معزز شعراءتحائف کو پیش کئے گئے

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں