حارث رؤف کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا 40

حارث رؤف کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتادیا کہ وہ کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں اور سیلفی کا کہتی تھیں تو اچھا لگتا تھا لیکن وقت کے ساتھ آپ اس سے تنگ آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں اس لئے ایسی لڑکی سے شادی کی خواہش ہے جو کرکٹ میں دلچسپی نہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف اپنی کامیابی کا کریڈٹ کس کو دیتے ہیں؟

دورانِ انٹرویو انہوں نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین دنوں سمیت کئی دیگر پہلوؤں کا تذکرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب بگ بیش کھیلنے کے باوجود پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں نام نہیں آیا تھا تو بہت مایوس تھا پھر ایک سال اور محنت کی باقی نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ پر عزم ہوں تو کوئی چیز آپ کو روک نہیں سکتی،حارث رؤف

<!––>



Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں