5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا، پرویز الہٰی 9

5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا، پرویز الہٰی

5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا، پرویز الہٰی

لاہور (92 نیوز) – وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے حقوق کو بندوق سے چھینا۔

جمعہ کے روز یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل آگ اور خون سے کھیل رہا ہے۔

پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا۔ کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں