kabul air port rush and deaths 59

امریکی فورسز کی کابل ایئر پورٹ پر فائرنگ 5 افراد ہلاک

کابل (خبریں ڈیلی) افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال اور گزشتہ روز طالبان کے کابل میں انٹری کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے۔

اس حوالے سے سیکورٹی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر کوئی افغان سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں۔ اس طرح لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور کئی افراد زخمی ہیں۔

امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ بے قابو ہجوم رن وے کی طرف بھاگ رہا تھا۔ شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے گا کابل ایئر پورٹ پر ضرورت سے زیادہ رش دیکھا گیا ہیں اور اس حوالے سے سیکیورٹی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں