انگلینڈ دورہ پاکستان، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا مہمان ٹیم کو 159رنز کا ہدف 13

انگلینڈ دورہ پاکستان، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا مہمان ٹیم کو 159رنز کا ہدف

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 68 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان بابر اعظم 31، افتخار احمد 28 جبکہ حیدر علی نے 11 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے لک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا عادل رشید نے 2 جبکہ سیم کرن اور معین علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر  آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم  پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ابتدائی  4 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ آخری 3 میچز قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں انگلینڈ ٹیم رواں برس کے آخر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

<!––>



Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں