ہماری عادات اور کھانے پینے کی اشیاءمیں غذائیت کی کمی سے نظر کا کمزور ہونا ایک عام سی بات بنتا جارہا ہے۔
آئیے آ پ کو نظر تیز کرنے کے لئے آسان تدابیر بتاتے ہیں
آنکھوں کی کمزوری کا علاج
• اجزاء
سونف 20 گرام
مصری 20 گرام
بادام 20 گرام
دھنیے کی گِری 20 گرام
بھنے ہوئے چنے 20 گرام
• ترکیب
سونف، مصری، بادام، دھنیے کی گری اور بھنے ہوئے چنے مکس کر کے اسے کسی ائیر ٹائیٹ کنٹرینر میں رکھیں۔
اسے روزانہ صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ بچوں کو کھلائیں اور رات کے کھانے کے ایک سے 2 گھنٹے بعد اسے ایک بڑا کھانے کا چمچہ دودھ کے ساتھ رات سونے سے پہلے کھلائیں، اس سے نظریں تیز ہوں گی بچوں کا دماغ تیز ہوگا۔
• دوسرا نسخہ
• اجزاء
اجزاء سونف 20 گرام
گل منڈی 20 گرام
مصری 20 گرام
• ترکیب
سونف، گل منڈی اور مصری کو ہم وزن لے کر پیس کا سفوف بنا لیں۔
اب اسے روزانہ صبح شام خالی پیٹ کھائیں، تو آنکھوں کی الرجی، نظر کی کمزوری، آنکھوں میں جلن، آنکھوں سے پانی آنا، اس ریمیڈی کے استعمال سے آنکھوں کے تمام مسائل دور ہو جائیں گے۔
<!––>