Bigg Boss 13: Shehnaz Gill becomes the captain of the house; her happiness knows no bounds - Times of India 31

شہناز گل کاانتہائی شرمناک پول ڈانس،ویڈیو وائرل

بھارت کی مشہور اور بگ باس 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر  کی گئی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہنازگل  غروب آفتاب کے وقت سمندر کے بیچ و بیچ کسی کشتی پر سوار ہیں جہاں و ہ  بھارت گلوکار اریجیت سنگھ کے مشہور گانے’دل نہ جانیا‘ پر پول ڈانس کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ  کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی کچھ لوگوں نے ادکارہ کی تعریف کی جبکہ کچھ لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اداکارہ اس وقت سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں آیوش شرما اور پوجا ہیگڑے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

<!––>



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں