وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب رانا ثناء اللّٰہ نے بڑا بیان دیدیا 8

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب رانا ثناء اللّٰہ نے بڑا بیان دیدیا

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، بات کرنی پڑے گی، عمران خان اتنا آسان نہ سمجھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن کچھ اور بھی ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آسانی سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر لیڈرشپ کی طرف سے منظوری مل جائے تو تحریک انصاف کے 5 سے 7 ارکان اِدھر اُدھر ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر

 دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر واقعی پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ناراض ہیں اور وہ پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنے نہیں آتے تو پھر وہ کیا کرلیں گے, مستقبل کے حوالے سے اتحادیوں نے جو بھی فیصلہ کیا پیپلزپارٹی اس سے فرار حاصل نہیں کرے گی۔

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 407891057136918, xfbml : true, version : “v2.12″ }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = ” fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں