سابق آسٹریلوی کرکٹر کے ہوٹل روم میں سانپ نے ہلچل مچادی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل 12

سابق آسٹریلوی کرکٹر کے ہوٹل روم میں سانپ نے ہلچل مچادی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

سابق آسٹریلوی کرکٹر کے روم میں سانپ کیسے گھس آیا؟

مچل جانسن نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تسویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’ان کے کمرے میں سانپ گھس آیا ہے۔‘

یاد رہے کہ مچل جانسن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر میں نجی لیگز کھیلتے ہیں۔

، اسی سلسلے میں وہ انڈیا کے شہر لکھنؤ میں ہونے والی نجی لیگ ’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

مچل جانسن نے اپنی پوسٹ میں دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’کسی کو پتا ہے کہ یہ کون سا سانپ ہے؟ یہ میرے کمرے کے دروازے پر گھوم رہا ہے۔‘

جبکہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے نے اپنی دوسری پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سانپ کے سر کی بہتر تصویر لی ہے اب، ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کون سا سانپ ہے۔

ان کی اس پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں جس میں  ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’وہ آٹو گراف لینے آیا ہے۔‘

جبکہ ایک صارف نےلکھا  کہ ’یہ کون سا ہوٹل ہے جو مفت میں وائلڈ لائف سفاری بھی کروا رہا ہے، کیا آپ کو چیتے دیکھنے کا بھی موقع ملا؟

واضح رہے کہ 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے فاسٹ بولر مچل جانسن نے آسٹریلیا کی جانب سے 73 ٹیسٹ میچز میں 313، 153 ون ڈے میچز میں 239 جبکہ 30 ٹی20 میچز میں 38 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

<!––>



Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں