پی ٹی آئی کا امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنےکا انکشاف – Jehan Pakistan News 30

پی ٹی آئی کا امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنےکا انکشاف – Jehan Pakistan News

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تحریکِ انصاف اور امریکی لابنگ فرم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے، عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔

احسن اقبال نے لکھا ہے کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے ، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ اور اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پر کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں