پی ٹی آئی کے خلاف احسن اقبال کی پوسٹ پر فواد چوہدری کا ردِ عمل – Jehan Pakistan News 30

پی ٹی آئی کے خلاف احسن اقبال کی پوسٹ پر فواد چوہدری کا ردِ عمل – Jehan Pakistan News

 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی  کے خلاف وفاقی  وزیر احسن اقبال کی پوسٹ پر ردّ عمل دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کاغذات کے اردو ترجمے کے لیے کہہ دیا ہے تا کہ لائق فائق صحافی اور وزراء کو سمجھ آ سکے، یہ لابی فرم نہیں ہے بلکہ میڈیا ریلیشن شپ کی فرم ہے جو پی ٹی آئی امریکا نے میڈیا میں اپنا نکتہ نظر اجاگر کرنے کے لیے انگیج کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کمپنیز کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات کار بنائیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے تحریکِ انصاف اور امریکی لابنگ فرم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے، عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پر اتر آیا ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں