اورنج ٹرین کی سولر انرجی پر منتقلی، بزرگوں کو مفت سفری سہولت دینے کا فیصلہ – Jehan Pakistan News 29

اورنج ٹرین کی سولر انرجی پر منتقلی، بزرگوں کو مفت سفری سہولت دینے کا فیصلہ – Jehan Pakistan News

اورنج ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور طلباء کو اورنجی ٹرین کے کرائےمیں رعایتی پیکیج دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے، الیکٹرک بسوں کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں