حمزہ شہباز کی پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیخلاف نظرِ ثانی کی درخواست – Jehan Pakistan News 30

حمزہ شہباز کی پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیخلاف نظرِ ثانی کی درخواست – Jehan Pakistan News

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کی درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

  1. حمزہ شہباز نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔

حمزہ شہباز نے درخواست کی ہے کہ میری نظرِ ثانی کی درخواست پر آئینی نقطے کی تشریح کے لیے 12 رکنی فل کورٹ قائم کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بھی فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں