کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان – Jehan Pakistan News 24

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان – Jehan Pakistan News

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک  کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق  ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے باعث کراچی سمیت مشرقی سندھ میں 18 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے ، کراچی میں17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 19اگست تک بارشں کا امکان ہےجب کہ 23 یا 24 اگست کو مون سون کا ایک اورسسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتاہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 21 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے تحت کوئٹہ، سبی اوراطراف میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، ژوب ،قلات، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب  میں سیالکوٹ،  مری، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  خطرہ ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، مردان، بنوں، دیر، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، لکی مروت، ڈی آئی خان  اور گلیات میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

 

 



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں