پٹرول کی قیمت بڑھانے پر نوازشریف کی ناراضی نورا کشتی قرار – Jehan Pakistan News 32

پٹرول کی قیمت بڑھانے پر نوازشریف کی ناراضی نورا کشتی قرار – Jehan Pakistan News

تحریک انصاف نے پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی ناراضی کو نورا کشتی قرار دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے الگ الگ بیان میں پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر تنقید کی۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مریم نواز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی منافقانہ ہے، ایک بڑھکیں مارتا ہے، دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، مریم نواز ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف ڈرپوک ہیں، مشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے پر نواز شریف کی چھوٹے بھائی کی حکومت سے ناراضی نورا کشتی ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں