نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور – Jehan Pakistan News 29

نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور – Jehan Pakistan News

پنجاب اسمبلی میں نجی قرضے پر سود کی ممانعت کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

ایم پی اے خدیجہ عمر نے پنجاب پروہبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اور اس کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طور پر سود کے کاروبار پر پابندی لگا رہے ہیں۔سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللّٰہ کے رسولؐ نے بھی منع فرمایا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سود کا کاروبار کرنے والوں کو روز قیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ سود کے کاروبار پر پابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اور خاص طور پر قائد عمران خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کی مانیٹرنگ شروع کرنے پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں