شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئ – Jehan Pakistan News 19

شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئ – Jehan Pakistan News

شہباز گِل کی پمز ہسپتال اسلام آباد کی جاری کردہ پہلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں بھی جمع کرا دی گئی ۔

پمز ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق 4 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کیا۔شہباز گِل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے، ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹشہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ
شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ
شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹشہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ
شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گِل کو سانس لینے میں مسئلہ ہورہا ہے اور وہ کندھے،گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں، شہباز گِل کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ شہباز گِل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، جبکہ اُن کا کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں