پیٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں : عظمیٰ بخاری – Jehan Pakistan News 32

پیٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں : عظمیٰ بخاری – Jehan Pakistan News

مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری  نے کہا ہےکہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے،  نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے تھے، عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے، شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے ، اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کرکے پسند کے فیصلے کروائے جاتے ہیں، ہم پہلے روتے تھے کہ عثمان بزدار کو عمران خان چلاتے ہیں، اب لگتا ہے پرویز الٰہی گوگی پنکی کا ادھورا مشن پورا کریں گے، عمران خان پنجاب کے معاملات میں دخل دینے والے کون ہوتے ہیں، آپ پرویز الٰہی کو ایک چپڑاسی جتنی اوقات نہیں دے رہے۔

پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی، مفتاح اسماعیل کی بڑی بڑی ثقیل باتیں مجھے سمجھ آتی ہیں نہ عام آدمی کو۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں