ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ : عدالت کا الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس – Jehan Pakistan News 32

ممنوعہ فنڈنگ فیصلہ : عدالت کا الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس – Jehan Pakistan News

ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلے کے خلاف تحریک انصاف  کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پہلے الیکشن کمیشن کو سننے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا کہ ممنوعہ فنڈنگ پر فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ 24 اگست کو درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل دیے جائیں گے۔

جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کالعدم بھی قرار دیں تو حقائق چھپ نہیں سکتے، ایف آئی اے قانون کے مطابق اس رپورٹ کے بغیر بھی کارروائی کرسکتا ہے، انویسٹی گیشن کا یہ مطلب نہیں کہ سزا مل رہی ہے۔اس سے قبل آج عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلےکےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہونے اور شوکاز نوٹس فوری معطل کرنے کی استدعا پر بھی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 2 اگست کو الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔

10 اگست کو تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں