عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی ، جلسہ بھی منسوخ – Jehan Pakistan News 28

عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی ، جلسہ بھی منسوخ – Jehan Pakistan News

تحریک انصاف کا کل 19 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ منسوخ ہو گیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا کل کراچی کا دورہ بارشوں کی وجہ سے ملتوی ہو  گیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق بارشوں کی پیش گوئی کے باعث جلسہ انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کراچی نے 19اگست کو  شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کرنا تھا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں