‘ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا’، ملزم کا اعترافی بیان – Jehan Pakistan News 31

‘ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا’، ملزم کا اعترافی بیان – Jehan Pakistan News

 ملکہ  برطانیہ الزبتھ دوئم کو قتل کے ارادے سے آنے والے شخص نے برطانوی عدالت میں اعترافی بیان دیا ہے۔

گزشتہ برس ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزم جسونت سنگھ چیل نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق جسونت سنگھ پچھلے سال 25 دسمبر کو ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے مشکوک جان کر حراست میں لیا تھا۔اس وقت ملکہ الزبتھ اپنے بیٹے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ ونڈسر محل میں موجود تھیں۔

 انسداد دہشتگردی پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دھمکی، اشتعال انگیز ہتھیار کی موجودگی اور غداری کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں