Tayyp urogan 83

طیب اردوان کی تقریب میں جانیوالے پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد

ترکی  صدر رجب طیب اردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا

ترک میڈیا کے مطابق  پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے  نصیبین شہر میں ہوئی

ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ  پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس ) نے موقع پر بم کو ناکارہ بنادیا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب اردوان  کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں