آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر 29

آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (92 نیوز) – اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز پر نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

عدالت سابق صدر کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔

عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔ نیب نے آصف زرداری کی ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔

ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔ نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں