president ashraf ghani resign frm president 56

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات کے بعد استعفیٰ دے دیا

بریکنگ نیوز افغان صدر اشرف غنی اپنی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ العربیہ ٹی وی نے بڑا دعوی کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور طالبان کی قیادت میں عبوری حکومت کی تشکیل کی تیاری علی احمد جلالی کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

اشرف غنی کو اس سے پہلے امریکی قیادت کی طرف سے بھی استعفے کا کہا گیا تھا تاہم انہوں نے استعفی نہیں دیا اس وقت ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر مشاورت جاری ہے۔ لیکن جیسے ہی طالبان کی پیش قدمی میں تیزی ہوئی اور آج وہ کابل میں پہنچے تو انہیں اپنی قیادت سے دستبردار ہونا پڑا۔ اب العربیہ ٹی وی کی طرف سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے طالبان کی قیادت میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں