احترام کے ساتھ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے، فواد چودھری 15

احترام کے ساتھ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے، فواد چودھری

احترام کے ساتھ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) – پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ احترام کے ساتھ چیف جسٹس کی آبزرویشن آئین سے متصادم ہے۔

جمعرات کے روز ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ الیکشن پر اخراجات سے کہیں زیادہ بڑی قیمت اس فیصلے کی دے رہے ہیں جس کے ذریعے انتخابات کو روکا گیا، سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن میں پاکستان کو اب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، عوام موجودہ اسمبلی کو اپنا نمائندہ نہیں سمجھتے۔

شہباز شریف، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر پر ایک لفظ نہیں ہے، پاکستانیوں کیلئے کشمیر انتہائی اہم مسئلہ ہے، موجودہ حکومت جس طرح کشمیری عوام کے حقوق کو پس پشت ڈال رہی ہے اور مودی کی محبت میں پاگل ہورہی ہے یہ ناقابل قبول ہے۔ نام نہاد حکومت پاکستان کےعشروں سے پالیسیوں پر سودابازی کررہی ہے۔



Source

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں