alex-hales-withdraws-from-psl-midway 120

الیکس ہیلز اچانک پی ایس ایل سے دستبردار

اسلام آباد یونائیٹڈ کے انگلش اوپنر بیٹر الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

خبریں ڈیلی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل چھوڑ گئے ہیں، ایلکس ہیلز مسلسل ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کے شاداب خان اور کولن منرو بھی انجری کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں، ایونٹ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں