عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ 32

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ

نیویارک (92 نیوز) – عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 106 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل مہنگا ہو کر 108 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ روس سے گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر روسی پابندیوں کے بعد یورپ میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ گیس کی قیمتوں میں 12 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ یوکرین کی جانب سے گیس ٹرانزٹ کا  بڑا راستہ بند کر دیا گیا۔ یورپی ذیلی اداروں پر پابندیاں لگ گئیں۔ متبادل گیس کیلئے یورپی ممالک پر دباؤ بڑھ گیا۔ یورپی ممالک سردیوں سے قبل گیس ذخائر جمع کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔



Source

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں