dr arif alvi 107

صدر مملکت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے اتوار کو پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔

صدر کی جانب سے منظوری کے بعد جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے پیکا ترمیمی ایکٹ جاری ہو گیا ہے، اب ریاستی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف نفرت انگیز مواد پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق جعلی خبر دینے پر سزا 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے، ناقابل ضمانت گرفتاری اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی ہو سکے گی، فیک نیوز آرڈیننس کا اطلاق سوشل میڈیا پر بھی لاگو ہوگا

جعلی خبر کی شکایت متاثرہ شخص یا ادارہ بھی کر سکے گا، الیکٹرانک کرائم کے مقدمے کی سماعت 6 ماہ میں مکمل ہوگی، 6 ماہ میں ٹرائل نہ ہونے پر ماتحت عدالت کا جج ہائیکورٹ کو جواب دہ ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ یا عدالت کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں